Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

روہڑی میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام،3ہلاک

روہڑی... سندھ رینجرز نے روہڑی میں 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ترجمان کے مطابق امام باڑے پر حملے کا منصوبہ تھا۔ رینجرز اہلکاروں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فرار ہونے کی کوشش کی۔ اہلکاروں نے تعاقب کیا تو ملزمان نے خود کش جیکٹ کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی جس پر رینجرز نے فائرنگ کرکے تینوں ملزمان کو ہلاک کر دیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے خود کش جیکٹ کو ناکارہ بنایا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ مارے گئے دہشت گردوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

شیئر: