Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

شاہ سلمان حرمین ٹرین سمیت کئی نئے منصوبوں کا افتتاح کرینگے

مدینہ منورہ۔۔۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز مدینہ منورہ میں حرمین ٹرین اور کئی نئے منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ وہ برسراقتدار آنے کے بعد تیسری بار مدینہ منورہ کے دورے پر پہنچے ہوئے ہیں۔ حرمین ٹرین 300کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔ اس پر 1.5ارب ریال سے زیادہ کی لاگت آئی ہے۔ اس سے فی گھنٹہ 4ہزار افراد سفر کر سکیں گے۔ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا سفر دو گھنٹے میں مکمل ہو گا۔ اس کے 5اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔ دریں اثنا شاہ سلمان کو مدینہ منورہ میں قرآن پاک کے نایاب نسخے کا تحفہ دیا گیا۔ مدینہ منورہ کے باشندے شاہ سلمان کے دورے سے بے حد خوش ہیں۔ 
 

شیئر: