Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

پاکستان کیساتھ مضبوط تجارتی تعلقات میں گہری دلچسپی ہے، سعودی سفیر

اسلام آباد۔۔۔پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ مضبوط تجارتی تعلقات قائم کرنے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے مابین متعدد شعبوں میں دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے عمدہ مواقع موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورہ کے موقع  پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوںنے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو اپنا قریبی دوست اور اسلامی دنیا کاایک اہم ملک سمجھتا ہے۔ دونوں ممالک کو بعض چیلنجز کا سامنا ہے اور مضبوط باہمی تعاون فروغ دے کر ان چیلنجز سے بہتر طور پر نمٹا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بزنس کمیونٹی کیلئے ویزے کا عمل مزید آسان بنانے کیلئے انہوں نے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام سے بات چیت کی ہے تا کہ تاجر برادری کو ایک دوسرے کے ملک کا دورہ کرنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سی پیک منصوبے میں دلچسپی رکھتا ہے اور پاکستان کوچاہیے کہ وہ سعودی عرب سمیت بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کیلئے سیکیورٹی کی صورتحال کو مزید بہتر کرے، سڑکوں کے نظام کو مزید ترقی دے اور تاجر برادری کو اور زیادہ سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ ویڑن 2030کے تحت سعودی عرب میں بہت سے ترقیاتی منصوبوں پرکام ہو گا لہذا پاکستان کے سرمایہ کار سعودی عرب میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ان کا سفارتخانہ پاکستان کی تاجر برادری کو کاروبار کیلئے سعودی عرب کا دورہ کرنے میں ہر ممکن تعاون کرے گا۔  ا س موقع پر خطاب کرتے ہوئے اسلا م آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر شیخ عامر وحیدنے کہا کہ سی پیک منصوبے کی وجہ سے پاکستان میں کاروبار کے بہت سے نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں لہذا سعودی  سرمایہ کار سی پیک میں جوائنٹ وینچرز اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی کوشش کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب صرف محدود اشیائ  میں تجارت کر رہے ہیں لہذا دونوں ممالک مزید ایشیامیں تجارت کرنے پر توجہ دیں جس سے دو طرفہ تجارتی حجم بہتر ہو گا۔  سعودی عرب پاکستان سے اپنی درآمدات بڑھانے پر توجہ دے۔ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سنیئر نائب صدر محمد نویداور نائب صدر نثار احمد مرزانے کہا کہ پاکستان خلیجی ممالک کے ساتھ آزاد تجارت کا معاہدہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس معاہدے  سے پاکستان کی سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے ساتھ تجارت کو بہتر فروغ ملے گا۔  
 

شیئر: