سیئول ۔۔۔جنوبی کوریا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پارلیمان سے خطاب کے موقع پر پارلیمان کے باہر احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ شرکاء نے مطالبہ کیا کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں جنگ کے امکانات بڑھانے سے باز رہے۔ مظاہرین نے پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے۔ ٹرمپ کا پتلا بھی جلایا گیا۔ شرکاء نے ٹرمپ کی تقریر کو شمالی کوریائی رہنما کِم جونگ اْن کیلئے انتباہ قرار دیا اور کہا کہ جنگ ِ کوریا جیسے بحرانی وقتوں کے دوران امریکہ نے جنوبی کوریا کی مدد کی اور یہ کہ جنوبی کوریا کے لوگوں کو امریکہ پر بھروسہ کرنا چاہیے۔