نئی دہلی ۔۔۔ہندنے سری لنکا کیلئے ایندھن کی پہلی کھیپ روانہ کر دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے سری لنکا کے صدر سری سینا کو ٹیلیفون پر بتایا کہ 21 ہزار ٹن ڈیزل اور پٹرول سے لدا ایک جہاز روانہ کر دیا گیا ہے۔ مودی نے مزید کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید ایندھن روانہ کیا جا سکتا ہے۔ کولمبو حکومت نے اکتوبر کے وسط میں 40 ہزار ٹن ایندھن کو آلودہ قرار دیتے ہوئے واپس کر دیا تھا جو قلت کی ایک بڑی وجہ ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ عوام نے خوفزدہ ہوتے ہوئے ضرورت سے کہیں زیادہ ایندھن گھروں میں ذخیرہ کر لیا ہے۔