Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

مشرقی بنگال میں مشتعل نوجوانوںنے ہاتھیو ں کو آگ لگادی،2شدید زخمی

    نئی دہلی۔۔۔ ریاست مغربی بنگال میں مشتعل نوجوانوں نے ہاتھیوں کو آگ لگاد ی جس کے نتیجے میں ایک بڑاہاتھی اوراس کا بچہ شدید زخمی ہوگئے۔ٹی وی نیوز میں جاری کی گئی تصاویر اورویڈیو میں ایک بڑے ہاتھی اور اسکے بچے کو شدید پریشانی میں ادھر ادھر بھاگتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب فوٹوگرافر نے یہ تصویر اتاری اس وقت نوجوانوں کا ایک گروہ قہقہے لگا رہا تھا اور ہاتھیوں پر جلتے ہوئے گیند اور پٹاخے پھینک رہا تھا۔فوٹو گرافر کا کہنا تھا کہ اس وقت ہاتھی کے بچے کو کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا اور وہ پریشانی میں چیخ رہا تھا۔ان کے بقول اس ذہین، بھلے مانس اور معاشرتی تعلقات نبھانے والے جانور کیلئے برصغیر کا وہ علاقہ جہاں وہ صدیوں سے آزادانہ گھومتا پھرتا رہا ہے، اس کیلئے اب یہ جگہ جہنم بن چکی ہے۔معاشرتی رابطوں کی ویب سائٹس پر یہ تصویر بہت سے صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ضلع بنکورا کے رہائشی مانک نے لکھا کہ ہاتھیوں کے مخصوص علاقوں کو بری طرح تباہ کرنے کی ذمہ داری دیہاتیوں پر عائد ہوتی ہے اور اب ہاتھیوں پر ہرقسم کی زیادتی اور شدید تشدد کیا جا رہا ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ہاتھیوں نے بھی نہ صرف فصلوں اور کھیتوں کو برباد کر کے تباہی کی انتہا کر دی ہے، بلکہ یہ معصوم لوگوں کو بھی مار رہے ہیں۔

 

شیئر: