Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

پیناسونک نے جی 9 مررلیس کیمرہ لانچ کر دیا

پیناسونک نے مررلیس کیمرہ جی 9 لانچ کر دیا ہے اور کمپنی کے دعویٰ کے مطابق یہ کمپنی کی لیومکس جی سیریز کا بہترین کیمرہ ہے اور اسکی امیج کوالٹی کمپنی کے دیگر تمام کیمروں کی نسبت بہتر ہے۔
کیمرے میں 20.3 میگا پکسل کا مائیکرو فور تھرڈسینسر اور وینس انجن دیا گیا ہیاور یہ 60 فریم فی سیکنڈ کی برسٹ اسپیڈ رکھتا ہے۔کیمرہ ڈسٹ اور اسپلیش پروف ہے۔کیمرے میں 80 میگا پکسل کا ہائی ریزوکوشن موڈ بھی دیا گیا ہے۔ جی 9 سے 60 فریم فی سیکنڈ کے حساب سے 4کے ویڈیو بھی بنائی جا سکتی ہے۔کیمرے میں دو ایس ڈی کارڈ سلاٹ ، بلیوتوتھ ، وائی فائے اور آٹو فوکس جوائے اسٹک سپورٹ دی گئی ہے۔کیمرے کی فروخت جنوری 2018 میں شروع ہو گی اور اسکی قیمت 1699 ڈالر ہو گی۔

 

شیئر: