قاہرہ .... عرب لیگ کے سیکریٹری جنرل احمد ابو الغیط نے واضح کیا ہے کہ ایران عرب ریاستوں پر اپنا تسلط قائم کرنے کیلئے خطے میں بے چینی اور کشیدگی پھیلا رہا ہے۔ عرب ممالک میں ایران کی مداخلتیں اس کے اسی عزم کی عکاسی کر رہی ہیں۔ ابوالغیط نے کہا کہ یہ قابل مذمت عمل ہے۔ کوئی بھی غیرت مند اسے برداشت نہیں کرے گا۔ عرب دنیا کا فرض ہے کہ وہ ملکی امن کو درپیش خطرات سے دوچار سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے۔