کراچی ...ایم کیو ایم پاکستان اور پاک سر زمین پارٹی نے مفاہمت کا فیصلہ کر لیا۔ دونوں جماعتیں ایک پلیٹ فارم سے کام کریں گی۔ نئی پارٹی کانام فائنل کر نے کے لئے کمیٹی قائم کی جائے گی۔ دونوں جماعتوں کے انضمام کا اعلان ڈاکٹر فاروق ستار اور مصطفی کمال مشترکہ پریس کانفرنس میں کریں گے۔ پی ایس پی کے رہنما انیس قائم خانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک اور شہر کی خاطر یہ قدم اٹھایا ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان سے اتحاد کرنے جا رہے ہیں، کراچی اور پاکستان کی بہتری کے لئے فیصلہ کیا ہے۔ پی ایس پی کے تمام رہنما قیادت کے فیصلے سے متفق ہیں۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم ایک تحریک ہے، کچھ نہ کچھ ہونا چاہئے۔سیاسی عزم رکھتے ہیں۔ یہ چاہتے ہیں کہ لوگوں کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جائے۔ذرائع کے مطابق فاروق ستار کو اتحاد کے فیصلے پر پارٹی کے اندر مخالفت کا سامنا ہے۔ پارٹی رہنما شبیر قائم خانی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پی ایس پی سے اتحاد کا فیصلہ کرنا تھا تو پہلے کرلیتے۔