Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025
جمعہ ، 18 جولائی ، 2025 | Friday , July   18, 2025

اسحاق ڈار کے وارنٹ برقرار،درخواست مسترد

اسلام آباد... احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی حاضری سے استثنی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔ عدالت نے بدھ کو اسحا ق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔عدالت نے اسحٰق ڈار کے ضامن کو بھی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا ۔ عدالت نے کہا کہ ضامن نے ملزم کو پیش نہ کیا تو 50 لاکھ ضمانتی مچلکے ضبط ہوجائیں۔ کیس کی مزید سماعت 14 نومبر تک ملتوی کردی گئی ۔

شیئر: