اسلام آباد.. قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے کہا ہے کہ نظر ثانی درخواستوں کے تفصیلی فیصلے میںجوچیزیں پہلے نہیں تھیں سپریم کورٹ نے وہ بھی ڈال دیں۔ یہ اپنی نوعیت کاالگ فیصلہ ہے۔ ایک شعر میں سارا نچوڑ رکھ دیا، یہ دھبہ اب نوازشریف پر لگتا رہے گا۔ اس فیصلے سے سابق وزیراعظم کو بہت نقصان ہوا۔ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اس طرف جانا ہی نہیں چاہیے تھا ۔ ا یک سوال پر انہوں نے کہا یہ نہیں کہوں گا کہ نواز شریف نے عوام کو بے وقوف بنایا لیکن انہیںبطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہیے تھا۔سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذمہ دارانہ بات کی ہے۔