Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025
جمعرات ، 11 ستمبر ، 2025 | Thursday , September   11, 2025

مریم نواز پر فرد جرم میں جعلسازی کا الزام ختم

اسلام آباد...احتساب عدالت نے مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف لندن فلیٹ ریفرنس میں عائد فرد جرم سے کیلبری فونٹ جعلسازی کا الزام ختم کردیا۔ عدالت نے درخواست منظورکرلی۔ عدالت کی جانب سے کیلبری فونٹ کی جعلی دستاویز سے متعلق سیکشن 3 اے کو فرد جرم سے نکال دیا گیا تاہم اس سے متعلق پیراگراف فرد جرم کے متن کا حصہ رہے گا۔نیب پراسیکیوٹر نے الزام ختم کرنے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ کیلبری فونٹ 31 جنوری 2007 سے قبل کمرشل طورپردستیاب ہی نہیںتھا۔واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ کیلبری فونٹ سے متعلق جعل سازی ثابت ہونے تک فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی۔

شیئر: