Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025
پیر ، 16 جون ، 2025 | Monday , June   16, 2025

ججوں کا بغض اور غصہ سامنے آگیا، نواز شریف

   اسلام آباد..سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جج صاحبان بغض سے بھرے بیٹھے ہیں۔ احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ نظر ثانی درخواستوں پر فیصلے سے کوئی امید نہیں تھی ۔ مجھے معلوم تھا کہ یہی فیصلہ آئے گا ۔ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے میں ججوں کا غصہ اور بغض ان کے الفاظ میں ڈھل کر سامنے آگیا ۔ یہ سارا بغض، غصہ اور الفاظ تاریخ کا سیاہ باب بنیں گے ۔ پچھلے 70 سال میں جب بھی آمر آئے ہماری عدلیہ نے کئی سیاہ باب لکھے ہیں ۔ آج کا فیصلہ بھی تاریخ میں سیاہ حروف سے لکھا جائے گا۔ اس سے قبل انہوں نے کہا کہ ریفرنسز بد نیتی پر مبنی ہیں، سیاسی انتقام پر بنائے گئے۔ تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔ فیئر ٹرائل کے حق سے محروم کر دیا گیا ۔

شیئر: