Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025
ہفتہ ، 25 اکتوبر ، 2025 | Saturday , October   25, 2025

بلدیاتی الیکشن میں منتخب نمائندوں کی تصاویر لگانے کی ممانعت

    لکھنؤ ۔۔۔کان پور بلدیاتی الیکشن میں  انتخابی ضابطہ اخلا ق تعمیل کرانے کیلئے عوامی نمائندگان کی تصویر یونی پول سے ہٹائی جائیں گی۔ ایس ڈی ایم اکبرپور کی ہدایت پر انتخابی ملازمین نے یونی پول پر ممبر اسمبلی کی تصویر پر پیلے کلر کا ٹیپ لگاکر چھپادیا۔ گذشتہ دنوں انتظامیہ نے پوسٹر، ہورڈنگ و بینر وغیرہ ہٹوانے کی مہم چلائی تھی۔ کئی جگہوں پر دیواروں پر چسپا ں پوسٹر ہٹانے کے ساتھ وال پینٹنگ پر پتائی کرائی گئی ہے۔ ایس ڈی ایم کی ہدایت پر ملازمین نے بارہ یونی پول پر فوٹو پر کلر ٹیپ لگاکر سرکاری اسکیموں کی ہورڈنگ ہٹا دی ۔ ایگزیکٹیو آفیسر مکیش کمار نے بتایا کہ دیگر خیرمقدمی گیٹ، یونی پول و سرکاری اسکیموں کی تشہیر والی ہورڈنگ وغیرہ ہٹادی جائیں گی۔

 

شیئر: