Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

شہزادہ منصور کی نماز جنازہ میں جم غفیر کی شرکت

ریاض ..... عسیر کے نائب گورنر شہزادہ منصور بن مقرن کی نماز جنازہ منگل کو عصر بعد امام ترکی بن عبداللہ جامع مسجد میں ادا کی گئی۔ شہزادہ احمد بن عبدالعزیز، شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز، شہزادہ محمد بن نایف ،شاہی خاندان کے افراد ، مفتی اعلیٰ ، علماء، وزراءاور عوام کے جم غفیر نے نماز میں حصہ لیا۔ نماز جنازہ میں پولیس کے اعلیٰ عہدیدار بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بحرینی فرمانروا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ ، متحدہ عرب امارات کے وزیر داخلہ اظہار تعزیت کیلئے ریاض پہنچے۔ جی سی سی ممالک کے قائدین نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سے اظہار تعزیت و ہمدردی کیا۔ مفتی اعلی نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ شہزادہ منصور اور انکے رفقاءنے وطن عزیز کیلئے جو کچھ کیا وہ انکے اعمال صالحہ میں بہترین جگہ پائیگا۔شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز سوگوار نظر آرہے تھے۔سوشل میڈیا پر انکی مختلف تصاویر دیکھ کر ہزاروں لوگوں نے افسوس کا اظہار کیا اورشہزادہ مقرن کیلئے دلی تعزیت و ہمدردی کے جذبات پیش کئے۔خاص طور پر جنازہ کندھے پر لیجاتے ہوئے شہزادہ مقرن کی تصویر دیکھ کر اکثر لوگ انتہا درجے متاثر ہوئے۔

شیئر: