Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025
منگل ، 17 جون ، 2025 | Tuesday , June   17, 2025

ضمیر مطمئن ہے ،بھاگنے والے نہیں،نواز شریف

اسلام آباد.. سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نام نہاد احتسابی عمل سے بھاگنے والے نہیں۔ جنہوں نے بھاگنا تھا وہ بھاگ چکے۔عدالتوں کا پہلے بھی سامنا کیا اب بھی کریں گے۔ منگل کوپنجاب ہاوس اسلام آباد سے مری کیلئے روانگی سے قبل صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ قانون کا احترام کرتے ہیں اس لئے عدالتوں میں پیش ہو رہے ہیں۔ ماضی میں بھی ایسی کئی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کرتا رہا ہوں۔ اب بھی نام نہاد احتسابی عمل کا سامنا کر رہا ہوں۔ اس احتساب سے بھاگوں کا نہیں۔انہوں نے کہا کہ ضمیر مطمئن ہے کوئی غلط کام نہیں کیا۔ 7سال کی جلاوطنی بھی عوام سے رشتہ نہ توڑ سکی۔ہمیشہ ساتھ کھڑے رہنے پر پارٹی ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ پارٹی ارکان اور عوام کے بغیر کچھ بھی نہیں۔نوازشریف نے مزید کہا کہ ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کی بات کی۔ عام انتخابات میں پھر سرخرو ہوں گے ۔ دریں اثناء سابق وزیراعظم نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد وزیراعظم شاہدخاقان عباسی، اسپیکر ایاز صادق اور دیگر پارٹی رہنماوں سے ملاقاتیں کیں۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ بعد ازاںنوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ اسلام آباد سے مری روانہ ہو گئے ۔ بدھ کو دوبارہ احتساب عدالت میں پیش ہونگے ۔

شیئر: