اسلام آباد.. سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ انصاف کو مذاق بنا دیا گیا۔ یہ وہی مریم ہے جس کا پہلے فیصلے میں ذکر تک نہیں تھا۔ ناانصافی کے خلاف آواز اٹھانے پر انتقام لیا جا رہا ہے۔پانامہ کیس میں نظر ثانی درخواستوں پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے پر ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ قانون اور انصاف دونوں شرمندہ ہیں۔ اس طرح اقلیت اکثریت کو بدنام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں متاثرہ فریق نواز شریف نہیں بلکہ انصاف ہے۔یہاں اثاثہ بیٹے سے تنخواہ کوبتایا گیا ہے۔