Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

ہند کو خطے کا تھانیدار نہیں بننے دینگے، سیکریٹری خارجہ

  اسلام آباد...سیکریٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے کہا ہے کہ خطے میں ہند کوتھانیدار نہیں بننے دیںگے۔امریکہ را کی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے آگاہ ہے۔ ٹرمپ حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ افغانستان میں پاکستانی مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ا مر یکہ مسئلہ کشمیر پر بھی ثالثی کیلئے تیارہے۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان دہشت گرد گروپوں کی محفوظ پناہ گاہ نہیں۔ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کا صفایا کردیا ۔ دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں افغانستان میں ہیں جہاں ملک کے 45 فیصد علاقے میں حکومت کی عملد اری نہیں ۔ حقانی نیٹ ورک کو پاکستان میں پناہ گاہ کی ضرورت نہیں ۔انہوں نے کہا کہ امر یکہ کو بتا دیا کہ قابل عمل انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ دورہ کابل میں آرمی چیف کی افغان سول عسکری قیادت سے ملاقاتیں مثبت رہیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی کہیں اور سے نہیں بنتی بلکہ مختلف اسٹیک ہولڈرز بناتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کواس حقیقت کے بارے میں آگاہ گیا ہے کہ ہندوستانی خفیہ ادارہ پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے۔ پاکستان افغانستان کے ساتھ سرحدی انتظام کے لئے موثر کارروائیاں کررہا ہے۔ لندن میں پاکستان مخالف اشتہارات کے بارے میں انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے احتجاج کے بعد پاکستان مخالف اشتہارات ہٹا دئیے گئے ۔

شیئر: