Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
جمعرات ، 17 جولائی ، 2025 | Thursday , July   17, 2025
تازہ ترین

زرداری کے مقدمات کا ریکارڈ غائب ؟

اسلام آباد... وفاقی وزیر اور ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے کہا ہے کہ سیاسی مقدمات میں انصاف ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔ سابق وزیراعظم را جہ پرویز اشرف کے کیس میں 4 سال میں 4 گواہ پیش ہوئے جب کہ سابق صدر آصف زرداری کے کیسز کا ریکارڈ عدالت سے غائب ہوگیا ۔ منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ والیم 10 کو پبلک نہیں کیا جارہا ہے۔انہوں نے دعو ی کیا کہ نیب کو برطانیہ سے کوئی ثبوت نہیں مل سکا ۔لندن فلیٹس کے حوالے سے برطانیہ نے جواب دیا ہے کہ یہ سیاسی معاملہ ہے۔ اس کے باجود اصرار ہے کہ نواز شریف مجرم ہیں ؟ عبوری ریفرنس کی بنیاد پر نواز شریف کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ عمران خان اور جہانگیرترین سپریم کورٹ کو روزانہ نئی کہانی سنادیتے ہیں۔ اشتہاری عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔کیا یہی احتساب ہے؟۔

شیئر: