اسلام آباد... افغانستان میں تعینات پاکستانی سفارت کار نیئر اقبال رانا کی میت افغان حکام نے منگل کو طورخم کی سرحد پر حوالے کردی۔سیکیورٹی کے باعث پاک، افغان طورخم سرحد ایک گھنٹے بند رہی۔ نیئر اقبال جلال آباد قونصلیٹ میں قونصل جنرل کے اسسٹنٹ کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے بتایا رانا نیئر اقبال کی میت پشاور سے براستہ موٹر وے اسلام آباد لائی جارہی ہے۔ جہاں ورثا میت وصول کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستانی سفارتکار کو گزشتہ روز جلال آباد میں فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا تھا۔دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے سخت احتجاج اور سفارتکاروں کی سیکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔