ڈھاکا۔۔۔بنگلا دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کردی۔ دولت مشترکہ کی 63 ویں پارلیمانی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے رکن ممالک سے اراکان مسلمانوں کے مسئلے کو اہمیت دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ میں آپ سے روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو رکوانے کے لیے میانمار حکومت پر دباؤ ڈالنے کی درخواست کرتی ہوں۔ میانمار حکومت کے مظالم کی وجہ سے اراکان مسلمان اپنے گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں جس سے علاقے میں عدم استحکام پیدا ہوا ہے۔