اسلام آباد... افغانستان میں پاکستانی سفارتکار رانا نیئر اقبال کو قتل کردیا گیا۔ دفترخارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں سفارتی اہلکار کے قتل کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ رانا نیئر جلال آباد قونصلیٹ میں اسسٹنٹ تھے۔ ترجمان نے افغان حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستانی سفارتکاروں کی سیکیورٹی بڑھائی جا ئے ۔ ذرائع کے مطابق سفارت کار رانا نیئراقبال کو اس وقت قتل کیا گیا جب وہ مغرب کی نماز کے بعد اپنی رہائش کی جانب آرہے تھے ۔ موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے نشانہ بنایا۔