Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

اگلا دور تحریک انصاف کا ہے ،عمران خان

اٹک... تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مقروض قوموں کی عزت نہیں ہوتی۔ پاکستان کو اپنے پاوں پر کھڑا کرنا ہے۔ انسانیت کی خدمت کرنے والے قیادت اور کابینہ میں آئیں گے۔ کرپٹ خاندان کو بچانے کے لئے عدلیہ اور فوج پر حملے کئے جارہے ہیں۔ ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو پھر سڑکوں پر نکلیں گے۔ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ ملک میں تمام مسائل کرپشن کی وجہ سے ہیں۔پیر کو اٹک میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ذاتی مفادات کے لئے سیاست میں آکر کارخانے اور دولت بناتے ۔ کچھ لوگ سیاست میں انسانیت کی خدمت کے لئے آتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو اللہ عزت سے نوازتا ہے۔ عوام بھی انہیں یاد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف نے پاکستان کے لئے کبھی نہیں کھیلا بلکہ وہ اپنے لئے بیٹنگ کرتے ہیں۔ نوازشریف اور زرداری کو دیکھیں کہ اقتدار میں آنے سے پہلے کیا تھے اوراب کیا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا قصور صرف اتنا تھا کہ پہلی مرتبہ شریف مافیا کے خلاف کھڑی ہوکر میرٹ پر فیصلہ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نیب کو کمزور کرنے کے لئے قانون بنایا گیا اور اپنی چوری بچانے کے لئے ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کی گئی تو سب سڑکوں پر ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دینا، جو قرض دیتا ہے، وہ آزادی لے لیتا ہے۔مقروض ملک آزاد فیصلے نہیں کر سکتا۔انہوں نے کہا کہ تبدیلی آنہیں رہی، آگئی ہے۔اب لوگوں کو کرپشن اور غربت میں تعلق سمجھ آگیا۔عمران خان نے مزید کہا کہ نئے پاکستان میں عوام باشعور ہوں گے۔ عوام اپنا پیسہ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ اگلا دور تحریک انصاف کا ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ اللہ نے پاکستان کو بے شمار وسائل سے نوازا ہے۔پاکستان تیزی سے ترقی کر سکتا ہے۔ اللہ نے موقع دیا تو یہ کر کے دکھاوں گا۔انہوں نے کہا کہ قرض عوام پر ٹیکس لگا کر واپس کئے جاتے ہیں۔ ٹیکسز سے ملک میں غربت بڑھتی ہے۔چھوٹا سا طبقہ امیر ہوتا جا رہا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت ملی تو نوجوانوں کو اچھی تعلیم اور روزگار دیں گے۔ ملک میں گورننس سسٹم کو بہتر کریں گے۔اداروں کو بہتر کریں گے تو سرمایہ کاری آئے گی۔ بیرون ملک پاکستانیوں کے پاس بے شمار پیسہ ہے۔ سی پیک سے فائدہ گورننس کو ٹھیک کر کے اٹھایا جا سکتا ہے۔

شیئر: