Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025
جمعرات ، 12 جون ، 2025 | Thursday , June   12, 2025

بدعنوان خود کو قانون سے بالا سمجھ رہے تھے

ریاض ....سعودی کالم نگار صالح الزہرانی نے بدعنوانی کے انسداد کیلئے اعلیٰ کمیٹی کے قیام سے متعلق شاہی فرامین پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہی فرامین کے اجراءکا دن سعودی عرب کا تاریخی دن ہے۔ اس سے قبل ہم نے ایسا منظر نہیں دیکھا۔ بدعنوانی کی جڑیں کاٹنے کیلئے خادم حرمین شریفین کا مشن ہم سب سے تعاون کا طلب گار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حراست میں لی جانے والی بعض شخصیتیں خود کو وطن عزیز اور قانون سے بالا تصور کررہی تھیں۔ انکے خلاف کارروائی کا دن وطن عزیز کو بدعنوانوں کے سیاہ کارناموں سے نجات دلانے والے دن کے طور پر یاد کیا جائیگا۔
 

شیئر: