Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025
اتوار ، 27 جولائی ، 2025 | Sunday , July   27, 2025

نوازشریف کے قریبی لوگ سازشی ہیں،خورشید شاہ

اسلام آباد... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ انتخابات پرانی مردم شماری پر کرائے جائیں۔ نئی مردم شماری پر سوالیہ نشان ہے۔ویسے بھی مسلم لیگ (ن) کو اس پر کوئی تحفظات نہیں ہونے چاہئیں۔ 2013 کی مردم شماری پر ہی انہوں نے کامیابی حاصل کی تھی ۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انتخابی حلقہ بندیوں کے معاملے پر یوٹرن نہیں لیا۔ حقیقت یہ ہے کہ نئی مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی۔آبادی کے لحاظ سے ہماری 10 سے 12 سیٹیں بڑ ھائی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قبل از وقت انتخابات کے حامی نہیں ۔دعا گو ہوں کہ الیکشن 2018 جولائی یا اگست میں ہوں۔ ا نہوں نے الزام لگایا کہ نوازشریف کے قریبی لوگ ان کے خلاف سازش کررہے ہیں۔ یہ بات سابق وزیراعظم بخوبی جانتے ہیں کہ ان کا دشمن کون ہے۔ نواز شریف بھاگے تو تباہ ہو جائیں گے۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پر ہماری جان بھی قربان ہے۔حالیہ واقعات کے ثرات پوری دنیا پر پڑیں گے۔

شیئر: