Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025
اتوار ، 15 جون ، 2025 | Sunday , June   15, 2025

بڑھتی مہنگائی میں کھوکھلی تقریریں بند کی جائیں، راہول گاندھی

نئی دہلی.... کانگریس نائب صدر راہول گاندھی نے مہنگائی کو لے کر مودی حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ اس ماہ کے شروع سے رسوئی گیس کے سلنڈر کی قیمت بڑھنے پرراہول گاندھی نے حکومت پر ٹوئٹر کے ذریعہ حملہ کیا ہے۔انہوںنے ٹوئٹر پر لکھا-” پکوان گیس مہنگی ہوگئی،راشن سے ملنے والا اناج مہنگا ہو گیا ۔ اب یہ کھوکھلی تقریریں بند کی جائیں ، عوام کو روزگار دیا جائے اور اگر یہ سب نہیں کر سکتے تو اقتدار چھوڑ دیں ۔قابل غورہے کہ اس ماہ کے شروع میں سبسڈی والی رسوئی گیس کی قیمت میں 4.50 روپے اور غیر سبسڈی والے گیس سلنڈر کی قیمت میں 93 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

شیئر: