Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025
منگل ، 09 ستمبر ، 2025 | Tuesday , September   09, 2025

روس میں ہونیوالی شامی امن کانگریس ملتوی

  ماسکو... روس میں ہونے والی شامی امن کانگریس ملتوی کر دی گئی ۔ ترک صدر رجب طیب اردگان کے ترجمان نے امن کانگریس کے ملتوی ہونے کی تصدیق کر دی ۔ ترجمان کے مطابق امن کانگریس کے دوبارہ انعقاد پر شامی کرد گروپ کو مدعو نہیں کیا جائے گا۔ اس گروپ کی شرکت پر ترک حکومت نے اعتراض کیا تھا۔ شام کے کرد عسکریت پسند گروپ کو امریکی حمایت حاصل ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان نے واضح کیا کہ ماسکو حکومت نے امن کانگریس کے انعقاد کی نئی تاریخ کو طے کرنے کے لئے رابطے شروع کر دئیے۔

شیئر: