Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 ستمبر ، 2025 | Friday , September   19, 2025
جمعہ ، 19 ستمبر ، 2025 | Friday , September   19, 2025
تازہ ترین

پانامہ لیکس کی ایک اور قسط

لندن ... صحافیوں کی عالمی تنظیم انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹو جرنلسٹس ( آئی سی آئی جے) پانامہ لیکس کی ایک اور قسط جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئٹر پر اعلان میں کہا گیا کہ نئی قسط سعودی عرب کے وقت کے مطابق اتوارکی شب 9 بجے جاری کی جائے گی۔ یہ واضح نہیں کہ نئے انکشافات کس حوالے سے ہوں گے۔ان کی نوعیت اورتفصیلات کیا ہوں گی ۔ واضح رہے کہ آئی سی آئی جے نے اپریل2016 میں پانا مہ لیکس جاری کی تھیں۔ دستاویزات میں پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف سمیت درجنوں ملکوں کے حکمرانوں کے نام شامل تھے۔
 

شیئر: