سعودی اخبارات کی شہ سرخیاں
اتوار کو سعودی عرب سے شائع ہونے والے عربی اخبارات کی شہ خیاں کچھ اس طرح ہیں:
انسداد بدعنوانی کی شاہی مہم ، ولی عہد کے زیر صدارت انسداد بدعنوانی کے اعلیٰ کمیشن کی تشکیل کا شاہی فرمان ، وزراء، شہزادوں اور اعلیٰ عہدیداروں کی گرفتاریاں۔سعودی عرب میں اتوار کو شائع ہونے والے اخبارات کی شہ سرخیاں:۔
٭ الشرق الاوسط کے صفحہ اول پر” سعودی عرب نے بدعنوانی کے انسداد کیلئے زبردست مہم شروع کردی“ کی سرخی لگائی ہے۔ ولی عہد کے زیر صدارت انسداد بدعنوانی اعلیٰ کمیشن کی تشکیل ،شہزادوں اور وزراءکی گرفتاریاں، متعب بن عبداللہ اور عادل فقیہ کی سبکدوشی۔
٭ الاقتصادیہ نے صفحہ اول پر” شاہ سلمان نے بدعنوانوں او رغبن کرنے والوں کے احتساب کیلئے ولی عہد کے زیرصدارت اعلیٰ کمیشن تشکیل دیدیا- بدعنوانی کی بیخ کنی کا فیصلہ“ کے حوالے سے سرخی دی ہے۔
٭ عکاظ اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر شاہ سلمان کی تصویر کے ساتھ شہ سرخی لگائی ہے کہ :سلمان کے عہد میں بدعنوانی کی جرا¿ت کون کریگا؟ “ولی عہد کے زیر صدارت انسداد بدعنوانی اعلیٰ کمیشن کی تشکیل، شہزادے ، وزراء، سابق اور موجودہ عہدیدار عدالت کے کٹہرے میں۔ بدعنوانی کے مسائل سے تعلق رکھنے والے اداروں، افراد ، جرائم اور خلاف ورزیوں کا احاطہ، بدعنوانوں کی گرفتاری،سفر پر پابندی، کھاتوں کا پتہ لگانے اور انہیں منجمد کرنے اور تحقیقات کے احکام، قومی دولت سرکاری خزانے میں جمع کرانے اور ضبط شدہ املاک اور اثاثے ریاست کو واپس کرنے کی ہدایت۔
٭ المدینہ اخبار نے بھی انسداد بدعنوانی مہم کی خبریں صفحہ اول پر دی ہیں۔ جس کی سرخیاں کچھ اس طرح ہیں کہ: شاہ سلمان بدعنوانی کی بیخ کنی اور سرکاری املاک پر ہاتھ صاف کرنے والوں کا احتساب جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ولی عہد کے زیرصدارت انسداد بدعنوانی جرائم کا تحقیقاتی کمیشن قائم۔ فرضی سودوں میں غبن اور منی لانڈرنگ کے الزامات میں ملوث شہزادوں ، عہدیداروں اور سرمایہ کاروں کی گرفتاریاں ۔
٭ البلاد اخبار کی شہ سرخی کا موضوع بھی انسداد بدعنوانی ہی ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ ”شاہی فرامین پر ولی عہد کے زیر صدارت انسداد بدعنوانی تحقیقاتی کمیشن قائم۔ شہزادہ متعب بن عبداللہ سبکدوش، شہزادہ خالد العیاف نیشنل گارڈ کے وزیر مقرر، عادل فقیہ برطرف، محمد التویجری وزیر اقتصاد و منصوبہ بندی مقرر۔