انقرہ ۔۔۔ترک حکام نے غیر قانونی طریقے سییورپ جانے کی کوشش میں مصروف 305 تارکین وطن کو گرفتار کر لیا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے علاقے چناق قلعے میں غیر قانونی طریقے سے یورپ جانے کی کوشش میں مصروف 305 غیر ملکی پکڑے گئے۔آبنائے چناق قلعے میں گشت کرنیو الی ساحلی حفاظتی ٹیم نے کھلے سمندر میں مچھیروں کی ایک کشتی پر غیر قانونی تارکین ِ وطن کی موجودگی کا تعین کیا۔اس کشتی پر سوار شامی اور افغانی 305 تارکین وطن کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ان افراد کو بیرون ملک لے جانے میں معاونت فراہم کرنے والے 10 ایجنٹوں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔