Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025

آلودگی میں پشاورپہلے نمبر پر ہے ،مریم اورنگزیب

  اسلام آباد...وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان عوامی اجتماعات میں اپنی تقاریر کے ذریعے صورتحال کو متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جہاں تک آلودگی کا تعلق ہے پشاور پہلے نمبر پر ہے۔ خیبر پختونخوا میں درختوں کی کٹائی 12فیصد تک پہنچ گئی۔ صوبے میں جنگلات گھٹنے کی شرح ملک میں سب سے زیادہ ہے۔ اس کے باعث پورے پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور سیلابوں کا سامنا ہے۔ عمران صاحب آپ نے 4 سال تقریروں اور جھوٹ بولنے کے سوا اور کچھ نہیں کیا۔ آپ جھوٹ بول بول کے نہیں تھکتے لیکن پورا پاکستان آپ کے جھوٹ سن سن کر تھک گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سو ال اٹھایا کہ تحریک انصاف کے جلسوں میںتیزی کیوں؟ کہیں عمران خان پھر امپائر کی انگلی کا انتظار تو نہیں کررہے؟ خیبر پختونخوا میں احتساب کمیشن کا تالہ کھولا نہیں جاتا اور پورے ملک کا ٹھیکہ اٹھا لیا ہے۔
 

شیئر: