Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

نئی حکومت، لبنان کا بحران اورگولڈ سٹی، کویت کے اخبارات کا موضوع

کویت کے اخبارات نے آج اتوار کو شیخ جابر المبارک کی سربراہی میں تشکیل پانے والی حکومت کو شہ سرخیوں میں شامل کیا ہے۔ مقامی اخبار الانباءکی شہ سرخی تھی:پارلیمنٹ کے ارکان کو وزراتوں کے قلمدان دینا ضروری نہیں تاہم امکان ہے۔ اخبار نے تفصیلات میں کہا ہے کہ وزیر اعظم شیخ جابر کی کوشش ہے کہ ان کی ساتویں حکومت تمام فریقوں کے لئے قابل قبول ہو۔ مستعفی حکومت کے بعض وزراءکو ابھی تک واضح نہیں کیا گیا کہ نئی حکومت میں ان کے لئے جگہ ہے یا نہیں۔
 
مقامی اخبار القبس نے لبنان کے مستعفی وزیر اعظم سعد الحریری کو شہ سرخی کا موضوع بناتے ہوئے لکھا ہے:سعد الحریری نے استعفی دیدیا، لبنان ایک مرتبہ پھر بحران کی زد میں۔شہ سرخی کے ساتھ امیر کویت شیخ صباح الاحمد کا بیان ہے: لبنان کے امن واستحکام کے خواہشمند ہیں، امید ہے یہ بحران جلد ٹل جائے گا۔
اخبار کے صفحہ اول کی خبر ہے:کویت ایئر لائن کو 380ملین دینار حکومت کے ذمہ واجب الادا۔ تفصیلات میں بتایا گیا کہ مختلف حکومتی اداروں کے ذمہ مجموعی طور پر 380ملین دینار واجب الادا رقم ہے جو الکویتیہ کو دی جانی ہے۔ 
القبس کے صفحہ اول پر 3کالمی خبر ہے: سونا اور زیورات کی دکانیں قائم کرنے کے لئے ایک لاکھ مربع میٹر کا رقبہ مختص کیا گیا۔
تفصیلات میں ہے کہ وزارت تجارت وصنعت نے کویت بلدیہ سے مطالبہ کیاہے کہ ایک لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر گولڈ سٹی تعمیر جائے۔
 
 

شیئر:

متعلقہ خبریں