Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025
ہفتہ ، 14 جون ، 2025 | Saturday , June   14, 2025

کوئی نواز مائنس فارمولا نہیں، وزیراعظم شاہد خاقان

لندن .... وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے لندن اسکول آف اکنامکس میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں دہشتگردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور ہم دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی قوم ہیں، ہم نے اپنا موقف امریکہ کے سامنے رکھ دیا ہے، وقت بتائے گا کہ امریکہ نے اپنی پالیسی تبدیل کی یا نہیں تاہم، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارا موقف درست ہے اور اس کا اثر ہو گا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف 30 سال سے ایک پیج پر ہیں۔ عمران خان نامناسب زبان استعمال کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہباز شریف کے ساتھ ناشتہ کیا، ملاقات ہوتی رہتی ہے۔کوئی نواز مائنس فارمولا نہیں۔ ٹیکنو کریٹ حکومت کی آئین میں کوئی گنجائش نہیں ۔ زیادہ تر پاکستانی نواز شریف کو نااہل کرنے کے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متفق نہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف بھی وزیر اعظم سے ملاقات کے بعد پاکستان جانے کیلے ہیتھرو ایئرپورٹ سے پاکستان کیلئے روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پی کے 758 سے مقامی وقت کے مطابق7 بجکر10 منٹ پر لاہور کیلئے روانہ ہونگے۔

شیئر: