Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

کابل کی تجارتی مارکیٹ میں آتشزدگی

کابل۔۔۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل کی تجارتی مارکیٹ میں آگ لگنے کے باعث متعدد دکانیں خاکستر ہوگئی،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دارالحکومت کابل کے پولیس ڈسٹرکٹ کے تیمور شاہی علاقہ میں 2منزلہ تجارتی عمارت کی دوسری منزل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں دوسری منزل پر موجوددکانیں خاکستر ہو گئیں۔ واقعہ میں تاحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ آگ بجھانے کیلئے ریسکیو کارروائی کے ذریعے چند گھنٹوں میں آگ پر قابو پا لیا گیا۔ شدید آگ کے باعث کاروباری مرکز کے قریبی علاقہ میں گہرے دھویں کے بادل چھاگئے۔ دکانداروں کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ گیس دھماکہ تھا۔ پولیس نے واقعہ میں ہونے والے مالی نقصان کے تخمینہ اور آگ لگنے کی اصل وجہ سے متعلق تحقیقات کاآغاز کر دیا ہے ۔  
 
 

شیئر: