Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے استعفیٰ دیدیا

ریاض.... لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے اپنی زندگی کو لاحق خطرات کے پیش نظر مستعفی ہوگئے اور انہوں نے خطے میں ایران کے ہاتھ کاٹ ڈالنے کا اعلان کیا ہے۔ لبنانی وزیراعظم نے سعودی ٹی وی پر براہ راست خطاب کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایران خطے کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے۔لبنان کی تنظیم حزب اللہ مکمل طور پر ایران کی گرفت میں ہے۔ دونوں لبنان کے علاوہ دیگر عرب ممالک میں بھی عدم استحکام کی وجہ بن رہے ہیں، اگرایران کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو نہ روکا گیا تو انتشار کی ِ آگ پورے خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے۔ سعد الحریری نے کہا کہ ایران خطے کا کنٹرول حاصل کرکے شام و عراق میں اپنی من مانیاں کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کےلئے وہ خطے میں انتشار کی ہوا کو فروغ دے رہا ہے لیکن وہ اپنی ہی دشمنی کی لگائی ہوئی ِآگ میں خود جل کر راکھ ہوجائے گا۔

شیئر: