Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025
بدھ ، 18 جون ، 2025 | Wednesday , June   18, 2025

انضمام الحق کو ٹی10 لیگ ٹیم خریدنے کی اجازت

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق کو ٹی10 لیگ میں ٹیم خریدنے اور پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کا مینٹور بننے کی مشروط اجازت دےدی ہے۔سابق کپتان اور چیف سلیکٹر نے اس مقصد کےلئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے خصوصی ملاقات کی جس کے بعد انہیں ان دو نوں معاملات میں آگے بڑھنے کی اجازت دی گئی۔ پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز نے انضمام کی خدمات حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی جبکہ انضمام ٹی10 لیگ میں ایک ٹیم خریدنے کے بھی خواہاں ہیں۔فریقین کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں جس کے تحت انضمام جب تک لاہور قلندرز کے مینٹور رہیں گے، اس وقت تک وہ چیف سلیکٹر کی تنخواہ نہیں لیں گے جبکہ ساتھ ساتھ ان پرٹیم کے ہمراہ ڈگ آوٹ یا بنچ پر بیٹھنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔بورڈ کے باوثوق ذرائع نے شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر بتایا کہ اگر پی سی بی نے محسوس کیا کہ ان دو منصوبوں کے دوران قومی ٹیم کو انضمام کی خدمات کی ضرورت ہے تو انہیں فوری طور پر طلب کر لیا جائے گا۔انضمام الحق کے ساتھ ساتھ نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے بولنگ کوچ مشتاق احمد کو بھی یکساں شرائط کے ساتھ ٹی10 لیگ کا حصہ بننے کی اجازت دی گئی ہے۔ٹی10 کے پہلے ایڈیشن کا انعقاد آئندہ ماہ 21 سے 24 دسمبر تک متحدہ عرب امارات کے میدانوں میں ہو گا جس میں نامور موجودہ اور سابق کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ انضمام گزشتہ ماہ ون ڈے ٹیم کے لئے مشاورت کے نام پر دبئی گئے تھے اور انہوں نے ٹی 10 لیگ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔ اسی وقت یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ بھی ایک فرنچائز کے ساتھ شریک مالک ہیں تاہم سخت تنقید کے بعد انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے اپنے بھائی انتظار الحق کو ٹیم کا مالک بتایا تھا تاہم اب انہیں اجازت ملنے سے واضح ہوگیا ہے کہ ان خبروں میں کچھ صداقت ضرور تھی۔

شیئر: