Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

بھاشا ڈیم سے ساڑھے 4ہزار میگا واٹ بجلی پیداوار

  اسلام آباد... وفاقی وزیر توانائی ڈویژن سردار اویس احمد خان لغاری نے کہاہے کہ دیامربھاشاڈیم ملکی معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ڈیم کی تکمیل سے ساڑھے4 ہزار میگاواٹ سستی بجلی پیدا ہوگی ۔ ڈیم میں64لاکھ ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ہے۔اسلام آبادمیں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ منصوبے کی تکمیل سے باالخصوص خیرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے عوام کو طویل مدت تک فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہاکہ دیامربھاشاڈیم سے متعلق معاملات طے کئے جار ہے ہیں تاکہ منصوبے کو جلد مکمل کیاجاسکے۔

شیئر: