Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025
پیر ، 09 جون ، 2025 | Monday , June   09, 2025

آدھار قانون پر حکومت سے جواب طلب

نئی دہلی۔۔۔سپریم کورٹ آف انڈیا نے آدھار کو بینک کھاتوں اور موبائل نمبروں سے منسلک کرنے کے حوالے سے آدھار قانون کے آئینی جواز کو چیلنج کرنے والی 4عذر داریوں پرمرکزی حکومت سے جواب تو طلب کر لیالیکن اس کے فیصلہ پر یہ کہتے ہوئے کوئی عبوری حکم جاری کرنے سے انکار کر دیا کہ آدھار سے متعلق تمام معاملات کی حتمی سماعت ماہ رواں کے آخری ہفتہ میں ایک دوسری بنچ شروع کرے گی ۔ جسٹس اے کے سیکری اور جسٹس اشوک بھوشن پر مشتمل 2رکنی بنچ نے کہا کہ بینک اور ٹیلی کام سروس بہم پہنچانے والے صارفین کو پیغامات بھیج کر خوف زدہ نہ کریںبلکہ پیغام بھیج کر بینک کھاتوں اور موبائل نمبروں کو آدھار سے منسلک کرنے کی حتمی تاریخ سے مطلع کرنا چاہئے۔
 

شیئر: