Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025
منگل ، 10 جون ، 2025 | Tuesday , June   10, 2025

جیونی کمپنی کے اسمارٹ فون کی تفصیلات لیک

جیونی کمپنی کی جانب سے ایم 7اور ایم7 پاور اسمارٹ فون کو ستمبر میں لانچ کیا گیا تھا اور کمپنی اسی سیریز کا نیا موبائل ایم 7 پلس لانچ کرنے جا رہی ہے۔ فون کی چند تصاویر لیک ہو کر سامنے آ گئی ہیں۔
 فون میں 6.43 انچ ڈسپلے اور اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم دیا جائے گا۔فون کی پشت پر چمڑے سے بنا پینل دیا جائے گا جس میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ ، ایل ای ڈی فلیش اور فنگر پرنٹ سینسر شامل ہو گا۔اسمارٹ فون کو اسٹائلش بنانے کے لئے اس میں گولڈن رنگ بھی شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی رپورٹس ہیں کہ فون میں وائرلیس چارجنگ کے طریقہ کار کو اختیار کیا جائے گا۔ فون کی قیمت اور لانچنگ سے متعلق کوئی حتمی رپورٹ سامنے نہیں آئی ہے۔
 

شیئر: