Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025
منگل ، 16 دسمبر ، 2025 | Tuesday , December   16, 2025

برطانیہ ایران کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں

لندن۔۔۔ برطانوی وزیر خارجہ بورس جانسن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کیساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دینا چاہتا ہے۔ انہوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں میں خارجہ امور کی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ حکومت ان برطانوی کمپنیوں کی حمایت کریگی جو ایران کیخلاف امریکی پابندیاں دوبارہ عائد کرنے کی وجہ سے تشویش میں ہیں۔برطانوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نہیں چاہتی کہ دوبارہ پہلی والی صورتحال پیدا ہو۔بورس جانسن نے کہا کہ حکومت نہیں چاہتی کہ امریکہ کے نئے اقدامات ایٹمی معاہدے پر اثر انداز ہوں۔
 

شیئر: