Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025
جمعہ ، 19 دسمبر ، 2025 | Friday , December   19, 2025

سعودی عرب پر ہیکرز کا ایک اور حملہ

ریاض۔۔۔ای سیکیورٹی سینٹر این سی ایس سی نے سعودی عرب پر ہیکرز کے ایک اور حملے کو ناکام بنا دیا ۔ ہیکرز نے انتہائی خطرناک حملے کا پروگرام بنایا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق ای سیکیورٹی سینٹر نے واضح کیا کہ ایچ ٹی اے قسم کی فائل کے اندر مختلف کوڈ فیڈ کر کے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔ ای سیکیورٹی سینٹر کے ماہرین نے بروقت اس کا پتہ لگا کر حملے کو ناکام بنا دیا۔ای سیکیورٹی سینٹر نے تمام سرکاری اور اہم اداروں کو ہیکرز کے نئے حملے کی بابت احتیاطی تدابیر سے بھی آگاہ کر دیا۔
 
 

شیئر: