Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025
اتوار ، 08 جون ، 2025 | Sunday , June   08, 2025

پہلا غیر ملکی بینکار پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں شامل

لندن۔۔۔فائنانیشنل ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب، بینک آف امریکہ کے نمایاں ترین بینکار اَلی ریزا زائمی کو پبلک  انویسٹمنٹ فنڈ کے اعلیٰ عہدے پر فائز کرنیوالا ہے ۔ سعودی عرب اقتصادی اصلاحات میں رہنمائی حاصل کرنے کیلئے معروف غیر ملکی ماہرین سے استفادہ کیلئے کوشاں ہے ۔ بینکار اَلی ریزا زائمی ان دنوں بینک آف امریکہ لندن برانچ کے ڈائریکٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں ۔ وہ پبلک انویسٹمنٹ فنڈ میں کلیدی عہدے پرفائز ہوں گے اور 230ارب ڈالر سرمایہ والے فنڈ کو چلانے میں معاونت کریں گے ۔ ان کی عمر 45برس ہے اور متعدد اہم عہدوں پر کام کر چکے ہیں ۔ 
 
 

شیئر: