ریاض ۔۔۔ڈرائیونگ کی اجاز ت کے شاہی فرمان کے اجراء کے بعد بعض سعودی خواتین ڈرائیونگ سیکھنے اور لائسنس حاصل کرنے کیلئے پڑوسی ممالک جانے لگیں ۔ ڈرائیونگ کی اجازت پر عملدرآمد جون 2018ء سے ہو گا ۔ کویت نے اعلان کیا ہے کہ ہمارے یہاں کے قوانین سعودی خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے یا لائسنس دینے کی اجازت نہیں دیتے ۔ کویتی وزارت داخلہ میں تعلقات عامہ کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر عادل الحشاش نے الحیاۃ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ کویت میں یا تو کویتوں سے شادی شدہ خواتین ڈرائیونگ سیکھ سکتی اور لائسنس حاصل کر سکتی ہیں یا کویت میں مقیم غیر ملکی اس کی مجاز ہیں ۔ سعودی خواتین کو فی الوقت ڈرائیونگ سیکھنے کی اجازت ہے اور نہ لائسنس حاصل کرنے کی ۔