Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025
جمعرات ، 19 جون ، 2025 | Thursday , June   19, 2025

مملکت کے پیدائشی غیر ملکیوں کی شہریت ،ماجرا کیا ہے؟

جدہ ۔۔۔سعودی عرب کے سرکاری ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مملکت میں پیدا ہونے والے غیر ملکیوں کو سعودی شہریت دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پر جو دعوے کئے جا رہے ہیں وہ سراسر غلط ہیں ۔ باخبر ذرائع نے عکاظ اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 2007ء میں جو قانونِ شہریت جاری کیا گیا تھا اس میں اس حوالے سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔ بعض لوگوں نے سوشل میڈیا پر یہ افواہ پھیلا دی ہے کہ قانون شہریت کی دفع 16میں ترمیم کر دی گئی ہے ۔ اس میں سعودی سے شادی کرنیوالی غیر ملکی خاتون یا سعودی شہری کی غیر ملکی بیوہ کی شہریت کے احکام بیان کئے گئے ہیں ۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر شہریت کے قانون میں کوئی تبدیلی ہو گی تو اس کا باقاعدہ اعلان ہو گا لہٰذا مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی افواہیں پھیلانے سے گریز کریں ۔
 
 

شیئر: