اسلام آباد.. قومی اسمبلی کے رکن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے جے آئی ٹی کو پاکستان کے خلاف سازش قرار دیا ہے ۔ احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیاءنے مجھے جھوٹا قرار دیا ۔ واجد ضیا نے میرے ساتھ زیادتی کی۔ مجھ پر الزام لگانے والوں کو کوڑھ پڑے۔انہوں نے کہا کہ میں ایک آستانہ کا گدی نشین بھی ہوں۔ خدا مجھے سنے گا۔ یہ وقت بتائے گا۔ مجھے جھوٹا کہنے والوں کی پوری نسل جھوٹی ہوجائے گی ۔انہوں نے میڈیا سے کہا کہ اگر ان میں جرات ہے تو میرے یہ الفاظ لکھیں۔ میرے خلاف صرف واجد ضیاءنے لکھا باقی تو جے آئی ٹی میں سارے یتیم بیٹھے ہوئے تھے۔جے آئی ٹی پاکستان کے خلاف سازش تھی۔