سکھر... قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جمہوریت کی خاطر پہلے نوازشریف کو ایک مرتبہ بچایا تھا لیکن اب کسی صورت نہیں بچائیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف وہ دن یاد رکھیں جب انہوں نے زرداری کے ساتھ ملاقات سے انکارکیا تھا۔نوازشریف نے بھی اس وقت کسی کو خوش کرنے کیلئے یہ ملاقات نہیں کی تھی۔میاں صاحب یہ بتائیں کہ اس وقت کس کو خوش کرنے کیلئے انہوں نے ایسا کیا تھا۔میاں صاحب یہ مکافات عمل ہے۔انہوں نے کہا کہ اب نوازشریف مشکل میں ہیں۔ جمہوریت مشکل میں نہیں۔ ہم نے بار بار ان سے کہا کہ پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں لیکن انہوں نے بات نہ سنی۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب جمہوریت کو مشکل میں آنے سے بچائیں اور اپنے اداروں سے تصادم کے اقدام پر نظر ثانی کریں۔