اسلام آباد...سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف جمعرات کی صبح لندن سے واپس اسلام آباد پہنچ گئے ۔ ان کے استقبال کے لئے لیگی رہنماوں سمیت پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ نواز شریف کو پہلے راول لاونج لایا گیا ۔تفتیشی افسر کی سربراہی میں نیب کی ٹیم پہلے سے موجود تھی لیکن انہیں سابق وزیراعظم تک رسائی نہیں دی گئی۔نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں سے مختصر مشاورت کی پھر پنجاب ہاوس پہنچ گئے۔ مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا، اس دوران نیب کی ٹیم پہنچی۔ عدالتی سمن کی تعمیل کرائی گئی ۔ وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائے۔ نیب کی ٹیم نے بیان ریکارڈ کیا۔ نواز شریف جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش ہوں گے ۔ واضح رہے کہ نیب نے ائیر پورٹ حکام سے طیارے تک رسائی کی اجازت مانگی تھی ۔ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ نواز شریف کو نیب حکام گرفتار کر سکتے ہیں تاہم نیب ٹیم نے پنجاب ہاوس میں عدالتی سمن کی تعمیل کرائی ۔