Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025
ہفتہ ، 26 جولائی ، 2025 | Saturday , July   26, 2025

حیدرآباد میں پرائیویٹ بس آگ لگنے سے تباہ

     حیدرآباد۔۔۔ حیدرآباد کے ودیا نگر میںگزشتہ شب ایک پرائیویٹ بس میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔ مقامی افراد نے اس سلسلہ میں فائر بریگیڈ کے اہلکاروںکو چوکس کیا جنہوںنے وہاں پہنچ کر آگ کے شعلوں پر قابو پایا۔حادثہ کے وقت بس میں مسافر نہیں تھے ۔شبہ کیا جارہا ہے کہ شارٹ سرکٹ آگ لگنے کی وجہ ہے۔ اس واقعہ کے وقت سڑک سے گزرنے والے افراد میں سنسنی پھیل گئی اور بس کو دیکھنے کیلئے لوگ جمع ہوگئے۔بس سڑک کے کنارے ٹہرائی گئی تھی۔اس واقعہ میں بس کچھ ہی دیر میں جل کرپر خاکستر ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی تاکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جاسکے۔بتایا جاتا ہے کہ بس کو سڑک کے کنارے ٹہرا کر اس کا ڈرائیور اپنے اسسٹنٹ کے ساتھ چائے پینے میں مصروف تھا کہ اچانک بس میں آگ لگ گئی ۔

 

شیئر: