ریاض..... بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نے سعودی سفارتکار خلف العلی کے قتل کے کلیدی ملزم کو موت کی سزا اور 3ملزمان کو سزائے عمر قید اور چوتھے کو بری کردیا۔ بنگلہ دیشی جریدے ڈیلی اسٹار نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ سعودی سفارتکار پر فائرنگ کرنے والے سیف الاسلام مامون کو موت کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ اس کے شریک جرم محمد الامین، رفیق الاسلام اور اکبر علی لالو کے خلاف عمر قید کی سزا کا فیصلہ کیا گیا ہے۔35سالہ خلف العلی کو مارچ 2012ءمیں ان کے گھر کے قریب واردات کر کے ہلاک کیا گیا تھا۔ جیل حکام سپریم کورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی ملنے کے بعد موت کی سزا نافذ کر دیں گے۔