Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
جمعہ ، 04 جولائی ، 2025 | Friday , July   04, 2025
تازہ ترین

ایچ ٹی سی یو 11 کی تفصیلات لیک

ایچ ٹی سی یو 11 لائف فون کو 2 نومبر کو پیش کیا جائے گا تاہم ٹی موبائل کی جانب سے فون کی تفصیلات قبل از وقت  پیش کر دی گئی تھیں جنھیں فوراً ہی پیج سے ہٹا دیا گیا۔
 ٹی موبائل کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ کے مطابق ایچ ٹی سی یو 11 لائف میں 5.2 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، ایج سینس ، اسنیپ ڈریگون 630 پراسیسر ، 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ یہ فون ڈسٹ اور واٹر ریزسسٹنٹ بھی ہو گا۔ اسمارٹ فون میں 2600 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی جائے گی۔ کیمرہ سیٹ اپ میں 16 میگا پکسل کا بیک اور فرنٹ کیمرہ شامل ہو گا۔ فون کی قیمت 369 یورو تک ہونے کا امکان ہے۔
 

شیئر: